امریکہ کی مغربی ریاست مونٹانا میں حساس مقامات کے اوپر ایک جاسوس غبارے کوپرواز کرتے دیکھا گیا ہے جس کے بارے میں حکام کو شبہ ہے کہ چین نے جاسوسی کے لئے امریکی حدود میں چھوڑا ہے۔ امریکہ کی فضائی حدود میں غبارے کی پراسرار پرواز پر اس کو تلف کرنے کے لئے لڑاکا طیاروں کو متحرک کیا گیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن کو مشکوک غبارے سے متعلق بریفنگ دی گئی جس عسکری رہنماؤں نے جو بائیڈن کو مشورہ دیا کہ غبارے کو تباہ نہ کیا جائے ،، ممکن ہے کہ ملبے سے سیکورٹی خطرہ لاحق ہو۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ امریکہ نے غبارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے پر “تحویل” میں لے لیا گیا ہے۔
امریکی حکام نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے دورہ بیجنگ سے قبل چین کا یہ عمل نامناسب ہے
چین کی جانب سے ابھی تک اس بارے کوئی ردعمل نہیں آیا۔
style=”display:none;”>