پشاور میں پولیس لائنز میں پیر کے روز ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 93 ہوگئی ہے۔
منگل کی صبح پولیس لائنز مسجد دھماکے میں شہید ہونے مزیدچھ افراد کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔
گزشتہ روز دھماکے میں شہیدہونے والے 33افراد کی نمازجنازہ ادا کی گئی جس میں کورکمانڈر پشاور، انسپکٹرجنرل پولیس، کمانڈنٹ ایف سی اور اعلیٰ حکام نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔نمازجنازہ کے بعدجسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے۔
پشاور پولیس لائنز دھماکے میں مسجد کا ملبہ ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے،ریسکیو ترجمان کے مطابق ریسکیو آپریشن آخری مراحل میں ہے،خدشہ ہے کہ ملبے تلے مزید لوگ بھی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے ہوسکتا ہے۔
style=”display:none;”>