وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم اور ادارے یکسو اور متحد ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان کے دفاع کا فرض نبھانے والوں کو نشانہ بنا کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ناحق شہریوں کا خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداءکو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآن کی تعلیمات کے منافی ہے،اللہ کے گھر مسجد کو نشانہ بنانےوالے حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ وفاق صوبوں کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کرے گا،خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر جامع حکمت عملی اپنائیں گے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ صوبوں بالخصوص خیبرپختونخوا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی صلاحیت بڑھانے میں مدد فراہم کریں۔ انہوں نےشہداءکے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
style=”display:none;”>