پشاورپولیس لائن کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں پچیس افرادشہیدجبکہ 120 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ نماز ظہر کے دوران ہوا جس کی شدت اس قدرزیادہ تھی کہ مسجد کی چھت منہدم اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہوگیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسجددھماکے میں 120 سے زائدافرادزخمی ہوگئے ہیں جنہیں زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسیکوااورامدادی ٹیموں کی جانب سے چھت گرنے سے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
دھماکے کے بعد تھانہ پولیس لائن کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا ہے اور پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے کہا ہے کہ ہسپتال میں لائے جانے والے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ ہسپتال کاعملہ ڈیوٹی پرموجود ہے اور تمام سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ بلاوجہ ہسپتال میں آکررکاوٹ کاسبب نہ بنیں۔
style=”display:none;”>