کوئٹہ سے ملنے والی خبروں کے مطابق کوئٹہ میں آج پیاز کی فی کلو قیمت، ملک میں ڈالر کے ریٹ سے بڑھ گئی ہے۔ اس لئے کہ ایک بار پھر 30 روپے کے اضافہ کے بعد یہ قیمت ویسے تو 250 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، لیکن کہا جارہا ہے کہ شہر کے بعض علاقوں میں اس وقت پیاز 260 اور 280 روپے فی کلوفروخت ہو رہی ہے۔ خدشہ یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نئی فصل کے آنے تک پیاز کی یہی قیمت برقرار رہے گی۔
style=”display:none;”>