وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک پریس کانفرنس میں دھماکہ خیز اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپیہ کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اضافہ پر آج، اتوار کی صبح ۱۱ بجے سے عمل درآمد ہوچکا ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 18، 18 روپیہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں اور اگر کہیں اس کی قلت پیدا کی جارہی ہے تو یہ مصنوعی قلت ہے۔
اس اضافہ کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے ، ڈیزل کی قیمت 262 روپے 80 پیسے ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 189 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 187 روپے ہو گئی ہے۔
style=”display:none;”>