اسلام آباد میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کیس کے دائرہ اختیارکے بارے میں فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاویدرانا نے سماعت کی۔ شاہد خاقان کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہاکہ ترمیمی ایکٹ کےتحت یہ معاملہ عدالتی دائرہ اختیارمیں نہیں آتا۔ شاہد خاقان عباسی نے عدالت کے سامنے اپنا موقف پیش کرتےہوئے کہاکہ یہ کیس سیاسی بنیادوں پربنایاگیاہے مجھ پر الزامات کیاہیں اس بارے میں بھی معلوم نہیں ہے۔
نیب پراسیکیوٹرکی جانب سے موقف اپنایاگیاکہ اسلام آبادہائی کورٹ نے ہمیں صرف متبادل فورم کے تعین میں احتساب عدالت کی معاونت کرنے کوکہاہے ۔نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت دائرہ اختیار نہ ہونے پر ریفرنس میں بریت نہیں ہوتی ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایل این جی ریفرنس کے دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
style=”display:none;”>