الیکشن کمیشن میں عمران خان کو پارٹی چئیرمین شپ سے ہٹانے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی جانب سے ایک بار پھر وقت مانگ لیا گیا ۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو بذریعہ نوٹس خود یا وکیل کے ہمراہ آج پیش ہونے کی ہدایت کررکھی تھی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل کمیشن میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ ہائی کورٹ سے فیصلہ آنا ہے، سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کی جائے تاکہ فیصلہ بھی آجائے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت پچیس جنوری تک ملتوی کردی۔
style=”display:none;”>