خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس دارالحکومت ریاض میں ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اجلاس میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جنیوا کانفرنس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
سعودی کابینہ نےجنیوا کانفرنس میں شرکت کواس بات کی علامت قرار دیا کہ سعودی عرب سیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کیلئےبرادر ملک پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ ہے۔ متاثرین کی مدد کیلئےجنیوا کانفرنس میں شرکت انسانیت نواز کردار کے طویل سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔انہوں نےکہاکہ پاکستان کےسیلاب زدگان کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔
style=”display:none;”>