پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام ملکی تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تباہ کن سیلاب نے جہاں لاکھوں افراد کو بے گھرہونے پرمجبور کیا وہیں انفراسٹرکچر کو بھی بری طرح تباہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ معاشی چیلنجز کے باوجود ہماری حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک سمیت دیگر عالمی اور مالیاتی اداروں کے مشکور ہیں جنہوں نے سیلاب متاثرین کی داد رسی کی تاہم بحالی اور تعمیر نو کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اپنے خطاب میں طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے فوری چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تین سال کی مدت میں کم از کم 16.3 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔۔
وزیراعظم نے کانفرنس کے شرکا کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ سرد موسم میں کھلےآسمان تلے سیلاب زدگان امداد کے منتظر ہیں۔ آج ہم تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔سیلاب متاثرین کو محفوظ مستقبل دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
style=”display:none;”>