ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 31 جنوری کو دوبارہ عدالت طلب کر لیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی وکلا نے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان زخمی ہیں اور عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔بیرسٹر علی ظفر عمران خان کی جانب سے وکالت کریں گے ، آئندہ سماعت سے قبل وکالت نامہ عدالت میں جمع کرا دیا جائے گا ۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ استثنیٰ کی درخواست پر تو عمران خان کے دستخط ہی نہیں اور نہ ہی وکالت نامہ جمع کرایا گیا ہے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ اور ہنگامہ آرائی کے کیس میں عمران خان کی ضمانت میں بھی 31 جنوری تک توسیع کر دی۔
style=”display:none;”>