شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرپور خاص سے مہنگائی اور بھوک کا شکار ہونے والے پہلے شخص کی رپورٹ آئی ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خبردار کیا کہ اگر سو دنوں کے اندر عام انتخابات کی کوئی تاریخ مقرر نہیں ہوئی تو خطرہ ہے کہ ملک ایک بڑی تباہی کا شکار نہ ہوجائے۔
شیخ رشید نے آج، یعنی اتورکو اپنی ایک سوشل مڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ مہنگائی حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بے لگام ہوگئی ہیں۔ لوگ اپنا غصہ نکالنے کے لئے اب ‘مہنگائی مارچ’ کی بجائے کسی اور طرح کا مارچ کرنے والے ہیں۔
انھوں نے ٹوئیٹر پراپنی پوسٹ میں کہا کہ مہنگائی اور بھوک کی وجہ سے پہلی موت کی رپورٹ میر پور خاص سے آئی ہے- انھوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر چار اعشاریہ پانچ ارب ڈالر تک گر گئے ہیں، جو صرف بیس دنوں کی درآمد کی ضرورت پوری کرتے ہیں۔ انھوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت نے چھہتررکنی کابینہ تو بنا لی لیکن یہ کابینہ لوگوں کو ایک بوری آٹا دینے سے بھی قاصر ہے۔
انھوں نے خبردار کیا کہ اگر آئِندہ سو دنوں میں عام انتخابات کی کوئی تاریخ مقرر نہ کی گئی تو ملک کو ایک بہت بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
style=”display:none;”>