یوکرین پر رواں برس فروری میں روس کے حملے کے بعد سے تقریبا 9 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے کمانڈر انچیف ویلری زلوزنی نے ملک کی آزادی کی سالگرہ سے قبل کہا کہ یوکرین کے بچوں کو خاص توجہ کی ضرورت ہے ‘کیونکہ ان کے باپ جنگ کے محاذ پر چلے گئے ہیں اور شاید وہ ان تقریبا 9 ہزار ہیروز میں شامل ہیں جو مارے گئے ہیں۔
یوکرینی ہلاکتوں کی تعداد پر ویلری زلوزنی کا تبصرہ انٹرفیکس-یوکرین نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیے ہیں، اپریل کے بعد کیف کے فوجی نقصان کا پہلا اشارہ ہیں۔ یوکرین کی مزاحمت کے ذریعے دارالحکومت کیف پر ابتدائی روسی حملے کو ناکام بنانے کے بعد، ماسکو کی افواج نے ملک کے مشرق میں میدان حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کر دی ہے
style=”display:none;”>