تاجر برادری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ درآمدی سامان لانے والے کنٹینرز کو فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایات دیں جنہیں منگوانے کا آرڈر لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی سے قبل دیا گیا تھا اور ایسے کنٹینرز پر ڈیمرج معاف کیا جائے۔ تقریباً 900 کنٹینرز کسٹم حکام نے لگژری آئٹمز ہونے کی وجہ سے روکے ہوئے ہیں۔
یونین آف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے صدر ذوالفقار نے کہا کہ پابندی عائد کرنے سے پہلے درآمد کیے گئے کنٹینرز کو روکنا غیر منصفانہ اور غیر معقول ہے اور ڈیمریج چارجز کو بھی معاف کیا جانا چاہیے کیونکہ اس معاملے پر حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تجارت اور کاروبار کا اصول ہے کہ آپ پرانے معاہدوں پر نئے قوانین لاگو نہیں کر سکتے۔
style=”display:none;”>