پاکستان یورپی یونین سیاسی مذاکرات کا آٹھواں دور برسلز میں منعقد ہوا۔پاکستان کی نمائندگی قائم مقام سیکرٹری خارجہ جوہر سلیم اور یورپی یونین کی نمائندگی یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اینریک مورا نے کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ مکالمے میں پاکستان یورپی یونین تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی پیش رفت کے تناظر میں وسیع موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ قائم مقام سیکرٹری خارجہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی جانے والی انسانی امداد اور مدد کو سراہا۔
انہوں نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کو بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔
style=”display:none;”>