افغانستان کے شمال مشرقی حصے میں زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ افغانستان کے شمال مشرقی حصے میں رات گئے 5.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے کنڑ، لغمان، ننگر ہار اور کابل میں محسوس کیے گئے۔ افغان حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبے کنڑ میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے، جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
style=”display:none;”>