پیرو میں ماہرین آثار قدیمہ کو تدفین کےسات ایسے مقامات دریافت کئے ہیں جن کا تعلق ساتویں سے بارھویں صدی عیسوی سے ہے۔ آثار قدیمہ میں دستکاروں کی بنائی گئی ایسی اشیاء بھی ملی ہیں جنہیں آرائش کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ ان میں دو عورتوں، دومردوں اور بچوں کی تدفین کے مقامات شامل ہیں۔
ان مقامات سے زیورات، مٹی سےبنے برتن ، کپڑے، اوزار اور دستکاری کی اشیاء ملی ہیں۔ آثارقدیمہ کاتعلق واری تہذیب سے ہے۔ 2012 میں اسی علاقے میں 64 خواتین کا مقبرہ بھی ملا تھا۔ ان آثار کو پولینڈ کے ماہرین نے دریافت کیا ہے۔
style=”display:none;”>