انڈونیشیا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ میں زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے صوبہ ویسٹ جاوا میں بھی محسوس کیے گئے۔
یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ جاوا کا علاقہ سیانجر تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
سیانجر کے حکام کے مطابق زلزلے سے درجنوں عمارات کو نقصان پہنچا جبکہ امدادی کام جاری ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے جکارتہ میں بھی متعدد عمارات 3 منٹ تک لرزتی رہیں جبکہ کچھ کو خالی بھی کرایا گیا۔
style=”display:none;”>