اٹلی میں پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ کشتی میں سوار 28 پاکستانیوں کی موت سے متعلق ابتدائی معلومات غیرمصدقہ تھیں۔
ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ کشتی میں سوار 28 پاکستانیوں کی موت سے متعلق خبر واپس لے لی گئی تھی، کشتی میں سوار 16 پاکستانی محفوظ ہیں، 4 لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
حادثے میں بچ جانے والوں نے بتایا کہ کشتی میں 20 پاکستانی سوار تھے، کشتی حادثے میں لاپتہ 4 پاکستانیوں کی تلاش جاری ہے۔ سفیر پاکستان علی جاوید کا کہنا ہے کہ 16پاکستانیوں کا تعلق مالاکنڈ، حافظ آباد، گوجرانوالہ اور گجرات سے ہے۔
style=”display:none;”>