افغانستان میں سنگین انسانی بحران جاری،عالمی ادارہ خوارک کے مطابق جون یعنی روان ماہ ایک کروڑ 80 لاکھ افغان شہریوں کو خوراک کی ضرورت ہے تاہم ادارے کو مالی مسائل کا سامنا ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں رواں ماہ ایک کروڑ 80 لاکھ شہریوں کو خوراک کی اشد ضرورت ہے تاہم ہمارے پاس صرف ایک کروڑ شہریوں کو خوراک پہنچانے کے لیے بھی مالی وسائل دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ خوراک،تیل اور ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں تیزی اضافہ ہورہا ہے۔
ڈیوڈ بیسلے کے مطابق انسانی زندگیاں بچانے کے لیے عالمی ادارہ خوراک کو مزید ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔
style=”display:none;”>