الاخبار (مانیٹرنگ ڈیسک):اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے دونوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی اور اس کے بھائی جمال آفریدی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے میں شہر یار آفریدی اور اہلیہ کی تھانہ مارگلہ پولیس کی طرف سے کی گئی گرفتاری غیر قانونی قرار دی گئی۔
تحریری فیصلے میں شہریار آفریدی کو کریمنل کیسز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ عدالت نے سات جون تک شہریار آفریدی کو نہ پیش کرنے کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا۔