نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سیلاب سے بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اب تک سیلاب سے 12 ہزار کلو میٹر طویل سڑکوں اور 390 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران امدادی سرگرمیوں کے لئے ہیلی کاپٹرز نے دس پروازیں کیں جن میں سیلاب میں پھنسے ہوئے 34 افراد کو نکالا گیا جبکہ سیلاب متاثرین کو سولہ ٹن سے زیادہ خوراک پہنچائی گئی۔
سندھ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اب تک 147 امدادی کیمپ اور امدادی سامان جمع کرنے کے لیے284 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ اب تک آٹھ ہزار ٹن سے زیادہ سامان متاثرین سیلاب میں تقسیم کیا گیا ہے۔۔
سیلاب کے علاقوں میں تین سو سے زیادہ طبی کیمپ قائم گئے ہیں جن میں ایک لاکھ 26 ہزار مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔
style=”display:none;”>