لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 11ججز نے حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر حسین بھٹی نے مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکور ٹ میں ہوئی جس میں ہائیکورٹ کے ججز اورسینئر وکلا نے شرکت کی۔
مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد ،جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس محمد طارق ندیم، جسٹس محمد امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی اور جسٹس راحیل کامران شامل ہیں۔
style=”display:none;”>