یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ساڑھے نو سو سے زائد اشیا پر سب سڈی ختم کر دی ہے جس ان کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کو سامان سپلائی کرنے والے 30 برانڈڈ کمپنیوں نے 952 برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
یوٹیلٹی سٹورز کارپویشن کی پریس ریلیز کے مطابق ان اشیاء کی قیمتیں پچھلے سال ستمبر/اکتوبر سے مستحکم رکھی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر بنیادی اشیائے خوردونوش پر سبسڈی جاری ہے۔ عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بناتا رہے گا۔
ترجمان کے مطابق سب سڈی ختم ہونے کے بعد مختلف دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ رمضان المبارک کے بعد کیا جارہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن خود مینوفیکچرنگ یا پروڈکشن نہیں کرتا اور عام مارکیٹ سے خریداری کرتا ہے۔ جب عام مارکیٹ میں قیمتیں بڑھتی ہے تو یوٹیلیٹی سٹورز کو بھی قیمتوں پر نظر ثانی کرنی پڑتی ہے۔ تاکہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں بہتری آئے اور ان پروڈکٹس کی دستیابی ممکن ہو۔ اس کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر عزم ہے کہ عوام الناس کو بنیادی اور برانڈڈ اشیاء اوپن مارکیٹ سے کم نرخوں پر مہیا کرتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ان اشیاء کی نئی قیمتیں پرنٹڈ ریٹیل مارکیٹ پرائس سے کم ہوں گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی عام مارکیٹ سے 250 روپے فی کلوگرام، چینی 25 سے 35روپے فی کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 700 روپے سستے ہیں۔ سفید چنا مارکیٹ کی نسبت 20-40 روپے فی کلواور دال چنا کی قیمت 15-20روپے فی کلو کم ہے۔ اسی طرح دال مسورکے نرخ 30 سے 40روپے فی کلوکم قیمت پر دستیاب ہیں۔ ان دالوں پر 20روپے فی کلو سبسڈی بھی دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں 1500 سے زائد دیگر اشیاء بھی عام مارکیٹ سے بارعایت فراہم کی جا رہی ہیں۔
style=”display:none;”>