بیورلے ہلز( خصوصی رپورٹ) ہالی وُوڈ کی فلمی صنعت میں جاری لکھاریوں کی تاریخی ہڑتال میں اب فلم کے اداکاروں نے بھی شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ یہ گزشتہ 60 برسوں میں فلم اور ٹی وی کی صنعت سے وابستہ اداکاروں اور مصنفین کی جانب سے سب سے بڑی ہڑتال ہےجس سے ہالی وُڈ کےکئی بڑے منصوبے رک گئے ہیں۔ ہالی وُوڈ کے اداکاروں اور مصنفین کی تنظیمیں اجرت میں اضافے اور جدید سٹریمنگ سے منافعے میں زیادہ حصے کا مطالبہ کررہی ہیں۔
2007 میں بھی ہالی وُوڈکے مصنفین نے 100 دنوں کے لیے ہڑتال کی تھی جس سے انڈسٹری کو تقریباً 2 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔