پاکپتن (خصوصی رپورٹ) پاکپتن میں جائیداد نام نہ کرنے پر بوڑھے والد پر تشدد اور اسلحہ کی نوک پر قیمتی سامان چھینے پر بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ۔ گلشن فرید کالونی کے رہائشی معمر شخص کو اس کے بیٹے نے اپنے ساتھی کے ہمراہ گھر میں گھس کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا یا اور طلائی زیور اور نقدی چھین کر فرار ہوگیا۔بوڑھے باپ پر بیٹے کی جانب سے تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے واقعہ پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔