لاہور ( خصوصی رپورٹ) پاکستان اورافغانستان رواں ماہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلیں گے۔
پاک افغان ون ڈے سیریز کی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔میچز22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریزفیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔پہلا ون ڈے 22 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائےگا۔دوسرا ون ڈے 24 اگست کو ہمبنٹوٹا ہی میں کھیلا جائےگا جبکہ کولمبو26 اگست کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرےگا۔ سیریز کےلئے قومی ٹیم 17 اگست کو سری لنکا پہنچے گی ۔پاکستان اور افغانستان نے اب تک چار ون ڈے سیریز کھیلی ہیں جو پاکستان کے نام رہیں۔