ٹی وی اور سٹیج ڈراموں کے مزاحیہ فنکار مسعود خواجہ راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔ ان کے
اہل خانہ کے مطابق مسعود خواجہ کا گردوں کی بیماری کے باعث ڈائیلاسز چل رہا تھا۔ اداکار مسعود خواجہ گزشتہ روز سے راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
مسعود خواجہ کا شمار پاکستان کے اُن مشہور کامیڈین فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے لاکھوں دلوں پر راج کیا اور اپنے فن سے لوگوں کو خوب ہنسایا۔