واشنگٹن ( خصوصی رپورٹ) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ریاست جارجیا کے انتخابی نتائج تبدیل کرنے کی کوششوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ سال 2020 میں امریکی ریاست جارجیا کے انتخابی نتائج تبدیل کرنے کی دو سال تک تحقیقات جاری رہیں۔ جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی جرائم کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ۔ اس ریاست میں ڈونلڈ ٹرمپ کو جو بائیڈن کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ یہ رواں سال کا چوتھا کیس ہے جس میں ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ یہ امریکی تاریخ میں کسی سابق صدر کا پہلا ٹرائل ہے جس کو ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا ہے۔ جن افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق معاون جان ایسٹ مین بھی شامل ہیں۔