لاہور( الاخبار مانیٹرنگ) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ کو بھارت میں مدعو کر کے ان کی تذلیل کی گئی۔ لاہور میں عدلیہ سے یکجہتی کی کےلئے منعقد کی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت کو یہ رویہ متکبرانہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میں ہندوستان کے وزیر خارجہ سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ میں کوئی تہذیب نہیں ہے؟ کیا آپ کو کوئی آداب نہیں آتے؟ انہوں نے کہا کہ آپ کےملک میں مہمان آتے ہے، یا تو اس کو نہ بلائیں،لیکن بلا کر اس طرح تذلیل کرنا ہندوستان کی ذہنیت کو آشکار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا قانون ہے کہ طاقتور ہمیشہ طاقتور نہیں رہتا اور کمزور ہمیشہ کمزور نہیں رہتا۔