تحریک انصاف کے فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے۔
واضح رہے کہ کل دوپہر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بائیو میٹرک کروانے کے لیے جیسے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کے متعلقہ آفس جانے لگے تو راستے میں انہیں رینجرز نے حراست میں لے لیا تھا۔