الاخبار (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید 190 ملین پاؤنڈ کیس کے ’ماسٹر مائنڈ‘ ہیں۔
نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ’190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں کرپشن ڈھونڈنا کوئی راکٹ سائنس نہیں۔ نیب کو سب کچھ تحریری طورپر دیمے ایا ہون ۔ مجھے مزید کوئی دستاویز دینے کی ضرورت نہیں
فیصل واڈا نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں ایک بند لفافہ دکھا کر کاروائی جلدی جلدی نمٹا دی گئی۔ میں نے تو اسی وقت کہہ دیا تھا کہ اس پر نیب کیس بنے گا۔ کابینہ میں جو بند لفافہ دکھایا گیا میں اس معاملے میں اہم کاروباری شخصیت کو مورد الزام نہیں ٹھہراتا۔‘