لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوگئے،وزیراعظم ایک ہفتے کے دورے پر وفد کے ہمراہ لاہور سے روانہ ہوئے،شہباز شریف لاہور سے براہ راست لندن پہنچیں گے جہاں وہ ہفتے کو برطانوی حکومت کی دعوت پر برطانیہ کے بادشاہ کی تاج پوشی کی شاہی تقریب میں شرکت کریں گے۔
روانگی سے قبل وزیراعظم نے اپنے قریبی ساتھیوں سے اہم مشاورت کی۔وزیر اعظم لندن میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف س اور دیگر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔”نجی نیوز چینل” کے مطابق قوی امکان ہے کہ وزیراعظم وطن واپسی سے قبل ترکیہ اور سعودی عرب بھی جائیں تاہم اس حوالے سے حتمی پروگرام ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔