لاہور( خصوصی رپورٹ) نامور ڈرامہ نویس ، دانشور، اداکار اور شاعر فیض احمد فیض کے داماد شعیب ہاشمی انتقال کرگئے۔ شعیب ہاشمی نے لازوال ڈرامے لکھے،وہ ایک عظیم استاد بھی تھے۔ انہوں نے الحمراء میں بھی بطور سیکرٹری اپنی خدمات سر انجام دیں ۔ حکومت نے شعیب ہاشمی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس اور تمغہ ِ امتیاز سے نوازا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شعیب ہاشمی کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔۔انہوں نے منیزہ ہاشمی, سلیمہ ہاشمی اور دیگر اہل خانہ سے شعیب ہاشمی کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے پی ٹی وی کے سنہری دور میں اہم کردار ادا کیا ۔ وزیراعظم نے کہا شعیب ہاشمی نے طنز و مزاح کے پروگرامز میں نئی جہت متعارف کروائی ۔ یادگار اور ناقابل فراموش ڈرامے لکھے ۔ اُن کے قلم سے روشن اقدار، روایات اور نظریات کو فروغ ملا ۔۔ان جیسے قلم کار اور دانشور نے معاشرے کو تہذیب، سلیقہ اور ادب سکھایا ۔۔شعیب ہاشمی کی وفات معاشرے، فن اور ادب کا بڑانقصان ہے ۔۔اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔
کٹ ٹو کٹ
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی شعیب ہاشمی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ہاشمی کے ٹی وی پروگرامز اکڑ بکڑ، سچ گپ، ٹال مٹول بہت مقبول ہوئے۔ مرحوم کی شعبہ تدریس سمیت شوبز انڈسٹری کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
style=”display:none;”>