لاہور( خصوصی رپورٹ) لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں گھر میں آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے 10افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ جاں بحق افراد میں چھ بچے ،دوخواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ گھر میں آتشزدگی کے وقت 11افراد موجود تھے جن میں سے ایک نوجوان نے پہلی منزل سے کود کر اپنی جان بچائی ۔
ریسکیو 1122اور فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی ۔ آگ ایک مرلہ پر مشتمل تین منزلہ مکان میں لگی جس نے تینوں منزلوں کو اپنی لپٹ میں لے لیا ۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ ریسکیو 1122 نے تمام لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کردیا ہے اورریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے ۔
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ نگران وزیراعلیٰ نے افسوس ناک واقعے کے بارے میں کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ کی جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔