لاہور بورڈ کے نہم جماعت کے ملتوی ہونے والے پرچوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق ترجمہ القرآن، کیمسٹری اور اسلامیات کے ملتوی ہونے والے پرچوں کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
بورڈ کے ترجمان کے مطابق نہم جماعت کا ترجمہ القرآن کا پرچہ 17 مئی کو لیا جائے گا، کیمسٹری کا پرچہ 18 مئی اور اسلامیات لازمی کا پرچہ 19مئی کو ہو گا۔