عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، عدالت کے اطراف سکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔
پولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پچھلے دروازے کو سیل کردیا ہے اور دو دروازوں پر سکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رات پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں گذاری اور وہ اب بھی وہیں موجود ہیں جہاں آئی جی اسلام آ باد پولیس لائنز پہنچ چکے ہیں۔