آئی ایس پی آر کے ایک بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد، ہوا ہے۔
بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں کیپٹن عبدالولی، نائب صوبیدار نواز، حوالدار غلام علی، لانس نائیک الیاس اور سپاہی ظفر اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بیان میں دہشتگروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک افسر اور 4 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے، اور دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
style=”display:none;”>