سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسبملی سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ارکان کو نوٹس بھجوانا شروع کر دیئے ہیں جن میں ان کی غیر حاضری کی وجہ پوچھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے ان ارکان کی رکنیت ختم کرنے کا بھی عمل شروع کیا جا رہا ہے جو ایوان میں اعلان کے کے گئے تھے کہ وہ قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دے رہے ہیں۔
جو ارکان واضح طور پر ایوان میں اعلان کر کے گئے تھے ان کو پہلے نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں اور انہیں اپنے استعفے کی ذاتی طور پر تصدیق کے لئے کہا گیا تھا مگر تحریک انصاف کا کوئی رکن ابھی تک سپیکر کو وضاحت دینے کے لئے نہیں آیا۔
سپیکر نے اب ایوان میں لگے کیمروں اور آواز ریکارڈ کرنے والے مائیک کی مدد سے ان ارکان کی شناخت شروع کر دی ہے جو ایوان میں اپنے استعفے دینے کے اعلان کر رہے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے نو ارکان ایسے ہیں جو واضح طور پر کیمروں اور مائیک پر دیکھے اور سنے جا سکتے ہیں۔ ان میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری شامل ہیں۔ اس لئے امکان ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں پی ٹی آئی کے نو ارکان قومی اسمبلی کی نشست سے محروم ہو جائیں۔
style=”display:none;”>