سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے ہیڈ آفس میں کسٹمر سروسزسنٹر کے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح گزثتہ روذ ایم ڈی سوئی گیس علی جاوید ہمدانی نے کیا۔ اس نئے کسٹمر سروسز سنٹر میں ون ونڈو آپریشن طرز کی سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں جس میں عوام کو سوئی گیس دفاتر جائے بغیر ایک ہی جگہ پر تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔
اس موقع پر ایم ڈی سوئی گیس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوئی ناردرن گیس ڈیجٹلائزیشن کے دور میں زمانے کے ساتھ چلتے ہوئے اپنے صارفین کو فوری اور معیاری سہولیات میسر کرنے میں کوشاں ہے۔ یہ پائلٹ پراجیکٹ اس سلسلے کا پہلا عملی مظاہرہ ہے۔ اس منصوبے میں کسٹمر فرسٹ کی اپروچ کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوان لوگوں کو سامنے لایا گیا ہے۔ نوجوان کسی بھی معاشرے اور کمپنی کا روشن آج اور کل ہوتے ہیں۔ وہ بہتر سے بہتر کی جستجو میں نئی منزلیں طے کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ اس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز فی الحال ہیڈ آفس سے کیا گیا ہے لیکن آنے والے وقت میں اسے عوامی مقامات جیسا کہ شاپنگ ما لز اور ائرپورٹس وغیرہ پر لانچ کیا جائے گا۔ تاکہ ہمارے صارفین دفاتر جانے کے بجائے آسانی سے ان کیاسک کو اپنے مسائل یا شکایات کے ازالے کے لیئے رجوع کر سکیں۔
ان کیاسک پر تمام سہولیات میسر ہونگی جیسا کہ شکایات کا اندراج، ڈ پلیکیٹ بل، آن لائن پیمنٹ، آن لائن بلنگ، نئے کنکشن کے لیے درخواست جمع کروانا اور کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ دیگر سہولیات وغیرہ سے اگاہی فراہم کرے گا۔ اسکے علاوہ ان کیاسک کی اہم خصوصیت یہ ہو گی کہ ہمارا عملہ صارفین کو انکی شکایات کے ازالے کے بعد ان کی آرا لینے کے لیئے ضرو رابطہ کرے گا تاکہ ان سہولیات میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین، بوڑھے یا گھر کا کوئی بھی فرد اپنے کام کرنے کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کی فراہم کردہ سہولیات سے مستفید ہو سکے گا۔
style=”display:none;”>