ماسکو ( خصوصی رپورٹ) روس کے خلائی ادارے نے کہا ہے کہ وہ جمعہ کوچاند کی جانب اپنی گاڑی روانہ کر رہاہے۔ روس کے چاند مشن کا دوبارہ آغاز لگ بھگ 50 سال کے بعد ہو رہا ہے۔ روسی خلائی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ گاڑی چاند کی سطح پر اترنے کے بعد اس کی سطح سے اکٹھے کیے جانے والے نمونوں کا تجزیہ کرے گی اور وہاں لمبی مدت تک سائنسی تحقیق جاری رکھے گی۔ چاند پر اتاری جانے والی گاڑی کا وزن 800 کلوگرام ہے اور توقع ہے کہ اسے چاند کے جنوبی قطبی علاقے میں اتارا جائے گا ۔