سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 246رنز سے ہراکر دو میچز کی سیریز ایک۔ایک سے برابر کردی۔ سیریز کے میچز پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائے گئے۔
گال میں کھیل کے آخری روز پاکستان نے 508رنز کے ہدف کے تعا قب میں اپنی دوسری اننگز کل کے سکور89رنزایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی، تو قومی بلے باز سرلنکن اسپنرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنوا بیٹھے۔امام الحق49رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان 37، فواد عالم ایک ،آغا سلمان 4رنزبناکر پویلین لوٹے۔ کپتان بابراعظم نے 81رنز کی اننگز کھیلی۔محمد نوز نے 12، یاسر شاہ نے 27، حسن علی نے 11اور نسیم شاہ نے18رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے پرباتھ جے سوریا نے 5اور رمیش مینڈس نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میزبان ٹیم نےدوسری اننگز 360رنز 8کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئیر کردی تھی، میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 378جبکہ پاکستان نے 231 رنز بنائے تھے۔’ دھننجایا ڈی سلوا ‘میچ جبکہ ’پرباتھ جے سوریا‘ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ اس کامیابی کے بعد سری لنکن ٹیم آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ قومی ٹیم تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی۔
style=”display:none;”>