لاہور(خصوصی رپورٹ) دریائے ستلج میں سیلابی ریلے میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں سائفن کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں کمی ہورہی ہے،تاہم ہیڈ اسلام اور گنڈہ سنگھ والاکے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ اسلام میں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ کیوسک ہے اورگنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 15 ہزار کیوسک ہے ۔ سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 94574 کیوسک ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں ۔ متاثرہ اضلاع میں 95میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔