الاخبار (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکیہ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے والے رجب طیب ایردوان نے حلف اٹھا لیا ۔
پہلی تقریب دارالحکومت انقرہ میں ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی میں منعقد ہوئی جہاں پرایردوان کو صدارتی منصب کی اسناد پیش کی گئیں۔ اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے عبوری اسپیکر کے طور پر، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے رہنما دولت باہچےلی سب سے پہلے صدر ایردوان کوسرکاری مینڈیٹ پیش کیا ۔ جس کے بعد رجب طیب ایردوان نےجنرل اسمبلی میں حلف اٹھالیا۔یں ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے قصرِ چنکایہ میں عشائیہ دیں گے۔جس کے بعد صدر ایردوان کی نئی کابینہ کا اعلان متوقع ہے۔