کوئٹہ ( خصوصی رپورٹ) بلوچستان میں نگران وزیراعلی ٰکےتقرر کے لئے حکومت اور اپوزیشن نے تین تین نام دے صوبائی اسمبلی کے سپیکر کو دیئے ہیں۔ وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے پارلیمانی کمیٹی کے لئے اپنا، سردار عبدالرحمان کیتھران اور زمرک خان اچکزئی کے نام دئیے ہیں۔اپوزیشن کی طرف سے میر یونس عزیز زہری ، واحد صدیقی اور حاجی نواز کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ قدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کے درمیان کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا تھا۔ آئین کے تحت سپیکر بلوچستان اسمبلی کی تشکیل کردہ پارلیمانی کمیٹی، وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے بھیجے گئے تین ، تین ناموں پر غور کرے گی ۔
اگر پارلیمانی کمیٹی تین دن میں کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی تو نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔