وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع ڈیووس میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر مملکت حنا ربانی کھر اور وفاقی وزیر شیری رحمان بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ موجود تھیں۔
اس سے قبل وزیر خارجہ نے خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل سے بھی ڈیووس میں ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور جی سی سی کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا اور پاکستان جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر دونوں فریقین نے جلد از جلد مذاکرات کو مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
style=”display:none;”>