سکردو ( خصوصی رپورٹ) حسن سدپارہ ماؤنٹینرنگ ریسکیو کلب نے ایک سال قبل لاپتہ ہونے والے افغان کوپیما کی لاش ریسکیو کرلی ہے۔
افغان کوہ پیماہ اکبرعلی کو گزشتہ سال کے ٹو پر مہم جوئی کے دورحادثہ پیش آیا تھا،جن کی میت نہ مل سکی تھی۔ عارف سدپارہ نےپریس کلب سکردو میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانی کوہ پیماء علی اکبر کی میت کو سات ہزار میٹر کی بلندی سے ریسکیو کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مدد کی تو جان سنوری اور محمد علی سدپارہ کی لاشیں بھی تلاش کریں گے۔ حسن سدپارہ کلب ماہر کوہ پیماؤں پرمشتمل ریسکیو ٹیم ہےاوردنیا میں کسی بھی چوٹی پر ریسکیو آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔