ملتان (خصوصی رپورٹ) ایشیا کپ 2023کے لئے پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان پہنچ گئی ہیں۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے افتتاحی میچ میں 30 اگست کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ سری لنکا میں افغانستان کے خلاف سیریز تین صفر سے جیتنے کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے آج پریکٹس سیشنز کریں گی۔ ایشیا کپ میں شرکت کے لئےافغانستان کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کولمبو سے لاہور پہنچی جہاں سے انہیں ٹیم ہوٹل پہنچایا گیا۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کل سے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔ ایشیا کپ میں افغانستان کا مقابلہ 3 ستمبرکوبنگلہ دیش سے لاہور میں ہوگا۔
ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان جبکہ باقی کے نو میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ2ستمبر کو پالے کیلے میں ہوگا۔