واشنگٹن ( خصوصی رپورٹ) امریکہ اور افغان حکام کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحا میں دو روزہ مذکرات اختتام پذیر ہوگئے۔امریکی حکام نے افغانستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ امریکی وفد نے کہا کہ اقتصادی استحکام اور منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے افغان عبوری حکومت سے تکنیکی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکرات میں افغان حکومت سے حراست میں لیے گئے امریکیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا جبکہ امریکی حکام نے افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
مولوی امیر خان متقی کی سربراہی میں افغان وفد نے طالبان رہنماؤں سے سفری پابندیاں ہٹانے اور مرکزی بینک کے ذخائر بحال کرنے پر زور دیا۔