اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) جسٹس اقبال حمید الرحمان نے وفاق شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے ان سے حلف لیا۔ سپریم کورٹ اسلام آباد میں حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، وکلاء اور سٹاف نے شرکت کی۔ جسٹس اقبال حمید الرحمان سپریم کورٹ کے جج بھی رہ چکے ہیں